پاک ایران تجارتی معاہدوں میں پیشرفت کی جائے ،عاطف اکرام

پاک ایران تجارتی معاہدوں میں پیشرفت کی جائے ،عاطف اکرام

اسلام آباد (آئی این پی)صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ پاکستان ایران کے درمیان مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ مثبت پیشرفت ہے ، خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو وسعت ملے گی. پاکستان اور ایران میں زراعت، تجارت، سرمایہ کاری اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں خوش آئند امر یہ ہے کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے نہ صرف خواہش مند ہیں بلکہ ایک معاہدے کے تحت باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالرز تک لانے کا ہدف طے کر چکے ہیں. ۔صدر فیڈریشن عاطف اکرام نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو استوار کرنا معیشت کیلئے مثبت اقدام ہے ، ایجنڈا پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ، تجارت، توانائی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا ہونا چاہیے .ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران مشترکہ معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے جو خوش آئند ہے مشترکہ خصوصی اقتصادی زون گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر قائم ہونے سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاک ایران تجارتی تعلقات برسوں سے قائم ہیں مگر موجودہ تجارتی حجم اپنی گنجائش سے بہت کم ہے جس کو بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان مثبت پیشرفت ہونی چاہیے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں