اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا،سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا،سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

کراچی(آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی۔۔

 جس سے ڈالر کی قدر278.50روپے سے کم ہو کر278.40روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں9پیسے کاا ضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر279.59روپے سے بڑھ کر 279.68 روپے پر جا پہنچی ۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 79 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر 296.56 روپے سے بڑھ کر 297.35 روپے ہو گئی، اسی طرح 1.18 روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر 346.63 روپے سے بڑھ کر 347.81 روپے پر جا پہنچی۔ دریں اثنا ء سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوگئی۔ پیر کو فی تولہ سونے کے بھاؤ 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 43 ہزار 900 روپے رہ گئے جبکہ دس گرام سونے کے بھاؤ 429 روپے کم ہوکر 209105 رہے۔ عالمی بازار میں سونے کے بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 2315 ڈالر فی اونس رہے۔ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2335 ڈالر فی اونس رہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں