برآمدات بڑھانے کیلئے تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ ضروری،احسن ظفر

برآمدات بڑھانے کیلئے تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ ضروری،احسن ظفر

اسلام آباد(اے پی پی)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کمانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ۔۔

جدت اور تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ دینی ہوگی۔ اسلام آباد ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کاروبار میں آسانی اور ہموار سفر کے لئے تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تاجر کاروبار کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ٹیکس ادا کر کے قومی معیشت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، انہیں کاروبار دوست پالیسیوں کی تشکیل کے لئے حکومتی اداروں میں پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں بھرپور نمائندگی دی جائے ۔  

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں