اسٹاک مارکیٹ میں 592 پوائنٹس کی مندی، 124 ارب خسارہ

اسٹاک مارکیٹ میں 592 پوائنٹس کی مندی، 124 ارب خسارہ

کراچی(آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 592 پوائنٹس کی کمی سے 71102 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔

 اس دوران سرمایہ کاروں کو 124 ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ 63.54 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا ۔ایک موقع پر 100 انڈیکس 72 ہزارکی نفسیاتی حد پر بحال ہوگیا۔کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 147.35 پوائنٹس کی کمی سے 23394.66 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 46910.55پوائنٹس سے کم ہو کر 46554.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی سرمایہ کم ہوکر 97 کھرب 46 ارب روپے رہ گیا۔ منگل کو 25 ارب روپے مالیت کے 56 کروڑ 60 لاکھ 52 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں