ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا2ہزار روپے سستا

ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا2ہزار روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالرکی قدر گھٹ گئی، ادھر ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے کی کمی سے 278.31 روپے پر آگیا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کی کمی سے 279.63روپے پر بند ہوا۔اسی طرح یورو 42 پیسے کی کمی سے 296.93روپے اور برطانوی پاؤنڈ 11پیسے کی کمی سے 347.70روپے پرآگیا دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کی کمی سے 2,316 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح دس گرام سونا 1715 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے کا ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں