مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ حیران کن ،تاجربرادری

مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ حیران کن ،تاجربرادری

کراچی(آن لائن)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)نے مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد شیخ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی حیران کن تھا کیوں کہ تاجر برادری کو مہنگائی کے گرتے رجحان اور معاشی بحالی کے آثار کی وجہ سے 150 سے 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کی توقع تھی۔ یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر، صدر زبیرطفیل و دیگر نے شرح سود کو مسلسل 22 فیصد پر برقرار رکھنے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مسلسل ساتویں بار ایم پی سی کے اجلاس میں شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھاگیا جو حقائق کے بر خلاف ہے ۔ یو بی جی رہنماؤں نے کہا کہ شرح سود کم کرنے کے بجائے برقرار رکھنے سے نہ صرف مہنگائی بڑھے گی بلکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں