رات گئے چھاپے مارنے سے کسٹم کو روکنے پر حکومت کو خراج تحسین

رات گئے چھاپے مارنے سے کسٹم کو روکنے پر حکومت کو خراج تحسین

کراچی(این این آئی)کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد شیخ نے کسٹمز حکام کو مالک کی غیر موجودگی میں رات گئے چھاپے مارنے سے روک دینے کے حکومتی اقدام اور۔۔۔

 سب سے اہم یہ ہے کہ متنازع ایس آر او 350 کے اجراء کی وجہ سے سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں تمام خامیوں کو دور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں اپنے ایک روزہ دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کراچی کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا تاکہ معیشت اور برآمدات بہتر ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک بھر میں معاشی خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں