اسٹاک ایکسچینج میں 3.04 پوائنٹس کی مندی، 36 ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج میں 3.04 پوائنٹس کی مندی، 36 ارب خسارہ

کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 3.04 پوائنٹس کی کمی سے 72761.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو36ارب روپے کاخسارہ ہواتاہم کاروباری حجم پیر کی نسبت 7.51فیصد زائد رہا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں پاور، فوڈز، کمیونی کیشن، سیمنٹ، ٹیلی کام اور دیگر سرگرم کمپنیوں کے حصص میں خریداری سے انڈیکس 73260 پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت شروع ہوگئی۔ کاروبا رکے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 150  پوائنٹس گھٹ کر23625پوائنٹس اور آل شیئر انڈیکس 115 پوائنٹس گھٹ کر 47235  پر بند ہوا۔ سرمایہ  98 کھرب 50 ارب رہ گیا۔ گزشتہ روز24 ارب 97 کروڑروپے سے زائد مالیت62 کروڑ 18 لاکھ  26 ہزار 404 حصص کے سودے ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں