مرکنٹائل ایکسچینج میں 19.79 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 19.79 ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں 19.79 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 19330 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 11.66 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 2.495ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.443 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.394 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 983.392ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 951.550 ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 281.817 ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت 150.020 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 147.101 ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت82.183 ملین روپے اور جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت 75.525 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں