ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان، سونا 500 روپے سستا

ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان، سونا 500 روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، ادھر ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے کی کمی سے 278.12 روپے پر بند ہوا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 29 پیسے گھٹ کر 279.09 روپے کا ہوگیا تاہم یورو 2 پیسے بڑھ کر 298.35 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 23 پیسے کے اضافے سے 348.37 روپے پرجاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2,317 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2620 روپے پر مستحکم رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں