ملکی برآمدات ودرآمدات پر مال برداری اخراجات گھٹ گئے

ملکی برآمدات ودرآمدات پر مال برداری اخراجات گھٹ گئے

اسلام آباد(اے پی پی)ملکی برآمدات اور درآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق پہلے 9 ماہ میں برآمدات پرمال برداری اخراجات کاحجم 449.63 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مال سال کی اسی مدت کے دوران 627.56 ملین ڈالرتھا۔مارچ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے ضمن میں 60.74 ملین ڈالرخرچ ہوئے ، فروری میں ان اخراجات کاحجم 60.74 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 49.21 ملین ڈالرتھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 9 ماہ میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے ضمن میں 1.877 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.77 ارب ڈالر تھا، مارچ میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کا حجم 176.95 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوفروری میں 174.85 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 184.21 ملین ڈالر تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں