سعودی سرمایہ کاری معاشی استحکام کا باعث بنے گی، فرازالرحمان

سعودی سرمایہ کاری معاشی استحکام  کا باعث بنے گی، فرازالرحمان

کراچی(آن لائن)پاکستان بزنس گروپ کے بانی وچیئرمین فرازالرحمان نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں فرازالرحمان نے کہا کہ پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری معیشت کے استحکام کا باعث بنے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک سعودی عرب انوسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد خوشحالی کی نوید ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں