اسٹاک ایکسچینج :مندی، 54فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج :مندی، 54فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی (آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی رہی ۔کے ایس ای 100انڈیکس 159 پوائنٹس کی کمی سے 72601پوائنٹس پر بند ہوا، اس دوران سرمایہ کاروں کو 46ارب روپے کا خسارہ ہواجب کہ54فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں۔۔۔

کاروباری حجم منگل کی نسبت 56فیصد زائد رہا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا ،بعدازاں آٹو، سیمنٹ فرٹیلائزر ودیگر شعبوں کے حصص میں فروخت کا حجم بڑھنے سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی سے 23538 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 81 پوائنٹس کی کمی سے 33706 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 388 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 149 کے بھاؤ میں اضافہ، 208میں کمی اور31 میں استحکام رہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں