چین کو برآمدات کا حجم 2.341 ارب ڈالر ریکارڈ

چین کو برآمدات کا حجم 2.341 ارب ڈالر ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد اور درآمدات میں 27.61 فیصد اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات اور اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 10ماہ میں چین کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 2.341 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 37 فیصد زیادہ ہے ۔ اپریل کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 199.35 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 13.56 فیصد زیادہ ہے ۔ مارچ کے مقابلے میں اپریل میں چین کو پاکستانی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 18.97 فیصد کمی ہوئی۔ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں چین سے درآمدات کا حجم 10.648 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 27.61 فیصد زیادہ ہے ۔ اپریل میں چین سے درآمدات کا حجم 1.285 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 114.92 فیصد زیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں