ترکیہ میں پاکستانی صنعتکاروں کو فری زون میں سرمایہ کاری کی پیشکش

ترکیہ میں پاکستانی صنعتکاروں کو فری زون میں سرمایہ کاری کی پیشکش

کراچی(آئی این پی)جمہوریہ ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگھو کا کہنا ہے کہ پاکستانی صنعتکاروں کو ترکیہ میں فری ذون میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کریں گے ۔

جہاں سے وہ ٹیکس استثنیٰ کے ساتھ یورپی مارکیٹ میں ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔کا ٹی کی تجویز پر صنعتکاروں اور ممبران کو فوری ویزوں کا اجرائکیا جائے گا، کاٹی تین چار شعبوں پر مشتمل صنعتکاروں کا ایک ٹریڈ مشن ترتیب دے جنہیں ترکیہ کی حکومتی سرپرستی میں سرمایہ کاری کے مواقع اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کو ممکن بنایا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر کیا۔ جمال سانگھو نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان 1.3 ارب ڈالر کی مشترکہ تجارت ہے جو کہ انتہائی کم ہے ، ترکیہ کی پاکستان میں 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے ۔پاکستان میں ترکیہ کی کچھ کمپنیاں 2016 سے قائم ہیں جنہوں نے 800 ملین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی اور پاکستان سے کوئی رقم باہر نہیں بھیجی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں