زیادہ ٹیکس کی شرح غیر مفید ثابت ہوگی ،اسلام آباد چیمبر

زیادہ ٹیکس کی شرح غیر مفید ثابت ہوگی ،اسلام آباد چیمبر

اسلام آبا (آئی این پی)اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ بجٹ 2024-25 ملک میں کاروبار کرنے ۔

میں آسانی کیلئے بالکل بھی معاون ثابت نہیں ہو گا۔انہوں نے ٹیکس کے ایک آسان نظام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ ٹیکس کی شرح یقینی طور پر غیر مفید ثابت ہو گی۔جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے سنجیدہ مشاورت شروع کرے ، اگر وہ واقعی ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنا اورغریب عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ سیمنٹ اور غیر منقولہ جائیداد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں