ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں 26فیصداضافہ

ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں 26فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پرایک فیصد اور ۔

ماہانہ بنیاد پر 26 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی برآمدات کا حجم 15.241 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے ملک کو 15.030 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔مئی 2024 میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات کا حجم 1.558  ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل کے مقابلے میں 26 فیصد اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 18فیصد زیادہ ہے ۔ اپریل میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.237ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پہلے 11ماہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر دو فیصد کی نموہوئی، اس کے برعکس نیٹ وئیرز کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر دوفیصدکی کمی ہوئی۔ ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات کا حجم 3.239 ارب ڈالر جبکہ نیٹ وئیرز کی برآمدات کا حجم 3.980 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں