زونگ نے حج پر سستی انٹرنیشنل رومنگ آفر متعارف کرادی

زونگ نے حج پر سستی انٹرنیشنل رومنگ آفر متعارف کرادی

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)زونگ فورجی نے حج کے مقدس ایام میں سعودی عرب کے لیے سستے ترین انٹرنیشنل رومنگ بنڈلز متعارف کرادیے ۔

تاکہ مناسک حج کے دوران صارفین کا اپنے پیاروں سے رابطہ یقینی بنایا جاسکے ۔ زونگ فورجی پاکستان کا واحد ٹیلی کام آپریٹر ہے جو انتہائی توجہ کے ساتھ انٹرنیشنل رومنگ کے پیکیج تیار کرتا ہے ۔حجاز مقدس کے سفر پر جانے والے صارفین کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے زونگ فورجی نے خصوصی بنڈلز متعارف کرائے ہیں جس کا مقصد بیرون ملک کا سفر کرنے والے صارفین کو کم لاگت پر بہترین رسائی کی فراہمی یقینی بناناہے ۔اس آفر کی بدولت زونگ فورجی کے صارفین صرف 1200روپے + ٹیکس میں 1GB ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں