بجلی،پٹرول پر 10روپے سے زائد کمی خوش آئند،کاٹی

بجلی،پٹرول پر 10روپے  سے زائد کمی خوش آئند،کاٹی

کراچی(اے پی پی)کاٹی کے صدر جوہر قندھاری نے صنعتوں کیلئے بجلی ٹیرف میں 10روپے 69پیسے فی یونٹ کمی اور پٹرولیم قیمتوں میں 10روپے سے زائد کی کمی کو خوش آئند قرار دیا ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کیلئے بڑا ریلیف ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن صنعتکاروں کیلئے حقیقی معنوں میں پیداواری لاگت میں کمی کی جائے تاکہ وہ عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں