اسٹاک ایکسچینج میں 8پوائنٹس کی معمولی تیزی،12ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج میں 8پوائنٹس کی معمولی تیزی،12ارب خسارہ

کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو شدید اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔ کاروبار کے آغاز میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

، 100 انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کر گیا تاہم اچانک سے فروخت کا دباؤ شروع ہوا اور انڈیکس 78300 پوائنٹس تک گر گیا۔کاروباری اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مارکیٹ سرمائے میں12ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 104کھرب21ارب روپے رہ گیاجبکہ 54.23 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 8.96 پوائنٹس بڑھ کر 78,810 پر بند ہوا ۔ 20 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر 436 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،237میں کی اور62میں استحکام رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں