مئی :گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کے اجرا میں کمی

مئی :گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کے اجرا میں کمی

اسلام آباد(اے پی پی)گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی 2024 کے دوران گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم233 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 22.5 فیصدکم ہے ۔گزشتہ سال مئی میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 300 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ اپریل کے مقابلے میں مئی  کے دوران گاڑیوں کی خریداری  کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا ماہانہ بنیادوں پر1.2 فیصدکی کمی ہوئی ہے ۔ اپریل  کے دوران گاڑیوں کی خریداری  کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا کاحجم 236 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا جومئی میں کم ہوکر233 ارب روپے ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں