اسٹاک ایکسچینج:ایک ہفتے میں انڈیکس 2013 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج:ایک ہفتے میں انڈیکس 2013 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(آن لائن)عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کے باعث 2 دن تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 2103.72 پوائنٹس کے اضافے سے 78810.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو 231 ارب روپے کا منافع ہوا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 101 کھرب روپے سے بڑھ کر 104 کھرب روپے پر جا پہنچا اور 44.57 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 775.09 پوائنٹس کے اضافے سے 25473.55 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 48710 پوائنٹس سے بڑھ کر 49817 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مجموعی سرمایہ بڑھ کر 104 کھرب 9 ارب روپے ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 20 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 20 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ 26 لاکھ 37 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ مجموعی طور پر 884 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں