بیرونی سرمایہ کاری میں آسانی کیلئے خصوصی کمپنی بنانیکا فیصلہ

بیرونی سرمایہ کاری میں آسانی کیلئے خصوصی کمپنی بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد(ایس ایم زمان)حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں آسانی کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کمپنی(اسپیشل انویسمنٹ فسیلی ٹیشن کمپنی)قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کمپنی کے ذریعے ون ونڈو آپریشن کے تحت آئی ٹی، زراعت، ڈیری، انرجی، مائن اینڈ منرل، صنعت، سیاحت اورنجکاری سمیت منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکیں گے ۔وفا قی حکومت نے خصوصی کمپنی کے قیام کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ابتدائی طو رپر 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔ حکومت کمپنی کو مذکورہ شعبوں میں بیرون سرمایہ کاری کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ماتحت چلنے والے تمام منصوبوں کو کمپنی کے ذریعے مکمل کیاجائے گا ۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کمپنی کو سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ کروایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں