پھلوں وسبزیوں کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

پھلوں وسبزیوں کی برآمدات  میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی) پھلوں اور سبزیوں کی برآمد ات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ا سٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے مطابق پہلے 11 ماہ میں پھلوں کی برآمد سے ملک کو 274.50 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو 37 فیصد زیادہ ہے ۔

 اسی دوران سبزیوں کی برآمد سے ملک کو 374.78 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو 138 فیصد زیادہ ہے۔ مئی 2024 میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم27.45 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں