انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں6.03فیصداضافہ

انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں6.03فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی) انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 259.70 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو۔۔

 اجو6.03 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو244.92 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی 2024 میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 32.25 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 21.66 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 24.85 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2023 میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو261.34 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں برقی پنکھوں کی برآمدات کاحجم 26.21 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات کاحجم 26.49 ملین ڈالر ، برقی مشینری 48.24 ملین ڈالر، آٹوپارٹس 20.47 ملین ڈالر اوراسپیشلائزڈ مشینری کی برآمدات کاحجم 43.60 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں