چاول کی برآمدات 3.88 ارب ڈالر کی سطح کو عبورکرگئیں

چاول کی برآمدات 3.88 ارب ڈالر کی سطح کو عبورکرگئیں

کراچی (آن لائن)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے سابق چیئرمین،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ایف پی سی سی آئی،سابق کنوینر رائس ایکسپورٹ کمیٹی ایف پی سی سی آئی رفیق سلیمان نے اعلان کیاہے۔۔۔

 کہ مالی سال2023-24کے دوران پاکستان سے چاول کی برآمدات 3.88 بلین ڈالر کے تاریخی سنگ میل تک پہنچ گئی ہیں اور چاول کی برآمدات میں تیزی پچھلے مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہے ۔رفیق سلیمان نے بتایا کہ رواں مالی سال میں پاکستان نے 5.979 ملین میٹرک ٹن چاول برآمد کیا جس کی مالیت تقریباً 3.88 بلین ڈالر ہے ۔ یہ مقدار میں 60 فیصد اضافہ اور قیمت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 80 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے ، اس دوران 3.717 ملین میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے ، جن کی مالیت 2.15 ارب ڈالر ہے ۔رفیق سلیمان نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ چاول کی برآمدات کئی سال سے جمود کا شکار تھیں لیکن ریپ کی موجودہ قیادت کے دورمیں یہ تاریخی ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں