اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں ڈالروں کی بارش کر دی

 اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں ڈالروں کی بارش کر دی

کراچی(بزنس ڈیسک)اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں ڈالروں کی بارش کر دی۔ جون 2024 میں اوور سیز پاکستانیوں نے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

جون 2023 کے مقابلے میں جون 2024 میں ترسیلات زر میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جون 2024 میں اوور سیز پاکستانیوں نے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدقربان پراوربینکنگ چینل سے رقوم کی آمد بڑھنے سے ڈالرز زیادہ آئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال2023-24میں اوورسیز پاکستانیوں نے 30 ارب 30 کروڑ ڈالر وطن بھیجے ، مالی سال2023-24میں ترسیلات زر میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا،جون میں 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سعودی عرب سے پاکستانیوں نے بھیجے، یواے ای کے پاکستانی جون میں65کروڑ50لاکھ ڈالروطن بھیج کر دوسرے نمبر پر رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں