انٹربینک میں ڈالر11پیسے ،تولہ سونا600روپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر11پیسے ،تولہ سونا600روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹر بینک میں بدھ کو ڈالر کی قدر بڑھ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا ہوگیا ،ادھر ایک تولہ سونا600روپے مہنگاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے کے اضافے سے 278.51روپے پر جاپہنچا ۔

 فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 45 پیسے کی کمی سے 280.55 روپے کاہوگیا۔یورو3پیسے کے اضافے سے 302.17 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 4پیسے کی کمی سے 357.41 روپے پرآگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2372 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح دس گرام سونا 514 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں