نکاٹی کی ایس ایم ایزکو تباہی سے بچانے کی اپیل

نکاٹی کی ایس ایم ایزکو تباہی سے بچانے کی اپیل

کراچی(بزنس ڈیسک)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے وزیراعظم، وزیرخزانہ اور وزیر تجارت سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایس ایم ایز)کو تباہی سے بچانے کی اپیل کرتے ہوئے۔۔۔

 درخواست کی کہ بجٹ میں عائد ٹیکسز کو کم کیا جائے ، بصورت دیگر چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو تالے لگ جائیں گے ۔اپنے بیان میں فیصل معیز  نے کہا کہ صنعتکار برادری کو وفاقی بجٹ 2024-25 سے یہ امید تھی کہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لینے کے بجائے ملک کے بہتر معاشی مفاد میں بجٹ ترتیب دے گی مگر ہمیں شدید مایوسی ہوئی ،حکومت نے ملکی معیشت، کاروبار و صنعت کو ترقی دینے کے بجائے آئی ایم ایف کے مفادات کی تکمیل کوترجیح دی اور یہ بھی نہ سوچا کہ ٹیکسوں کی بھرمار سے کاروباری و صنعتی سرگرمیاں ٹھپ ہوجائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں