ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان،سونا2300روپے سستا

ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان،سونا2300روپے سستا

کراچی (بزنس رپورٹر)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا ،ادھر ایک تولہ سونا 2300 روپے سستاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9پیسے کی کمی سے 278.41روپے پر آگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے کم ہوکر 279.70روپے کا ہوگیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کی کمی سے 2370 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح دس گرام سونا 1972 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کا ہوگیا ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 60 روپے کمی سے 2860 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں