انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ، سونا1200روپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ، سونا1200روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی،تاہم اوپن مارکیٹ میں گھٹ گئی ،ادھر ایک تولہ سونا 1200 روپے مہنگاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر8پیسے کے اضافے سے 278.74 روپے پر جاپہنچا۔ رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے کی کمی سے 280.50 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 2415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 53 ہزار 500 پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونا 1029 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے کا ہوگیا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے اضافے کے ساتھ 2900 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں