آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے، معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات سے ہی ملک ترقی کرے گا، پرائیوٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معیشت میں کردار ادا کرنے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، نقصان میں چلنے والے حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کرنا ہوگی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں