صدر مملکت سے آج فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کا وفد ملاقات کرے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد آج ملاقات کرے گا۔

ایوان صدر کے مطابق گوہر اعجاز کی سربراہی میں وفد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا۔

وفد میں پاکستان چیمبر آف کامرس و دیگر چیمبرز کے ارکان اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ وفد صدر مملکت آصف علی زرداری کو کاروباری برادری کے تحفظات اور درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں