معروف سٹیج اداکار سردار کمال کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

فیصل آباد: (دنیا نیوز) معروف سٹیج اداکار سردار کمال کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے مدنی مسجد بٹالہ کالونی فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔

نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد معروف کامیڈین سردار کمال کو ماں بیٹا قبرستان میں سپردخاک کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ معروف کامیڈین سردار کمال دو روز قبل عارضہ دل کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے، سردار کمال دنیانیوز کے پروگرام "مذاق رات" کا بھی حصہ تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں