پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 123 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 77 ہزار 886 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 14 پیسے سستا ہوگئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278.74 روپے سے کم ہو کر 278.60 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں