اسماعیل ہنیہ کی شہادت: سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

نیویارک (دنیا نیوز) حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج رات ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق ہنگامی اجلاس کی درخواست ایران، روس، چین اور الجزائر کے نمائندوں نے کی ہے، پاکستانی وقت کے مطابق اجلاس رات ایک بجے شروع ہو گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے بیروت اور تہران پر حملوں کو کشیدگی میں “خطرناک اضافہ” قرار دیا ہے۔

گوتریس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بیروت اور تہران پر حملے خطرناک اشتعال انگیزی کی نشاندہی کرتے ہیں ایسے وقت میں جب تمام کوششیں غزہ میں جنگ بندی کی جانب اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی جانب ہونی چاہئیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں