کراچی:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے30 سالہ نواجوان زندگی کی بازی ہار گیا

کراچی(دنیا نیوز)سفاک ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کے بعد مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے، ڈکیتی کا یہ واقعہ 125 موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر پیش آیا تاہم پولیس کی جانب سےواقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کو ایک گولی گردن اور دوسری ٹانگ پر لگی، جس کے باعث خون زیادہ بہہ جانے سے اسکی موت واقع ہو گئی، واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملیر کے علاقے شرافی گوٹھ میں ڈاکوؤں نے ٹریفک پولیس اہلکار عدنان کو اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بلال کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے،،ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں