بہاولپور: مبینہ پولیس مقابلہ، دکاندار کو لوٹ کر فرار ہونے والے 3 ڈاکو ہلاک

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دکاندار کو لوٹ کر فرار ہونے والے 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی کے مدینہ چوک میں واقع ایک دکان میں موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر دکان اور وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا، اس دوران ڈاکوؤں نے دکاندار سے 20 ہزار روپے چھینے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کر کے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے تینوں ڈاکو موقع پر دم توڑ گئے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں