ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سسٹم متاثر

اسلام آباد:(حریم جدون) ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے سروس متاثر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کام بند کردیا گیا ہے، قبل ازیں 26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے منسلک حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، جس کی تصدیق اعلیٰ حکام نے بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں فائر وال سسٹم کی تنصیب کا کام جنوری 2024 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تنصیب کے بعد اب آزمائش شروع کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں