تھانہ ڈیفنس سی پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تیسرا فرار

لاہور: (دنیا نیوز) ڈیفنس سی پولیس نے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیباب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کاواساکی موٹر ساٸیکل پر 03 جوان سوار تھے جن کو مشکوک جانتے ہوۓ روکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی اور فرا ر ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا، تاہم فائرنگ رکنے پر 2 ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے، گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت شاہین اور محمد رفیق نام سے ہوٸی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس سی کے علاقے میں شاپ رابری کی تھی، گرفتار ڈاکوؤں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برامد کر لیا گیا ہے، زخمی ڈاکو چوری و ڈکیتی سمیت دیگر سنگین 21 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے ہیں۔

ایس پی کینٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ تیسرا ڈاکو فاٸرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا تھا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں