بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے اور پاسپورٹ برآمد

سرگودھا : (دنیا نیوز) بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے مبینہ بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکل آئی۔

ریسکیو کے مطابق کال موصول ہوئی کہ خوشاب روڈ پر ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہے۔

ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ جب معمر شخص کو ریسکیو کیا جارہا تھا تو اہل علاقہ نے بتایا کہ یہ شخص یہاں پر بھیک مانگتا ہے، معمر شخص کی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقلی کے دوران اس کی جیب سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

انہوں نے بتایاکہ جیب سے پاسپورٹ بھی ملا جس پر سعودی عرب کے ویزے لگے ہوئے تھے جن پر وہ متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر چکا ہے، طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ریسکیو عملے نےاس شخص کو رقم اور پاسپورٹ لوٹادیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں