کندھ کوٹ میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ : (دنیانیوز) کندھ کوٹ میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق افسو س ناک واقعہ تھانہ گبلو کی حدود میں پیش آیا جہاں چوری کے معاملے پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی ، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو ئے۔

اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر سکھر ریفر کردیا گیا، دونوں گروپ مورچہ بند، علاقے میں کشیدگی برقرارہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں