پشین: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، دو لیویز اہلکار شہید

پشین (دنیا نیوز) کلی ملیزئی روڈ پر لیویز چوکی پر فائرنگ سے دو لیویز اہلکا ر شہید ہو گئے، لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیویز چیک پوسٹ پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں دو لیوہز اہلکار شہید ہو گئے، لیویز حکام کے مطابق دونوں اہلکاروں کو تین تین گولیاں لگی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونیوالے دونوں لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلی رتبہ پایا، شہید لیویز اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں