وزارت خارجہ کے باہر شہری سے بدسلوکی کرنے والا اہلکار معطل

لاہور: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ کے باہر شہری سے بدسلوکی کرنے والے اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔

کانسٹیبل بابر سکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھا، ڈی آئی جی سکیورٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے شہری سے بدسلوکی کرنے والے اہلکار کو معطل کیا۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے بدسلوکی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری سے بدسلوکی کے واقعہ میں ملوث اہلکار کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں