غیر منقولہ املاک پر ہولڈنگ پیریڈ کا تصور ختم، گین ٹیکس لاگو

اسلام آباد:(دنیا نیوز)حکومت نے غیر منقولہ املاک کے حوالے سے ہولڈنگ پیریڈ کا تصور ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد حاصل کی جانے والی غیر منقولہ جائیداد پراس فیصلے کا اطلاق ہو گا

ملک بھر میں غیر منقولہ املاک پر بڑھتی ہوئی یافت کے پیشِ نظر متعلقہ فرد فرسٹ شیڈول میں دی گئی شرح کے مطابق گین ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہوگا، ایف بی آر وضاحتی میمورنڈم 2024 فنانس ایکٹ 2024 سے قبل گین ٹیکس ہولڈنگ پیریڈ کی بنیاد پر زیادہ 15 فیصد کی شرح سے عائد کیا جاتا تھا۔

اوپن پلاٹس، اپارٹمنٹس یا انفرادی تعمیرات کا ہولڈنگ پیریڈ ایک سال سے کم ہو کر ہولڈنگ پیریڈ زیادہ ہونے سے گین ٹیکس کی شرح کم ہوتی جاتی تھی، اس سلسلے میں فرسٹ شیڈول کی متعلقہ دفعات کا اطلاق ہو گا، افراد اور تنظیموں یا اداروں کے لیے کسی بھی صورت میں گین ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم نہیں ہو گی۔

30 جون 2024 یا اِس سے قبل حاصل کی گئی غیر منقولہ املاک پر فائنانس ایکٹ مجریہ 2024 سے پہلے کے طریقِ کار کا اطلاق ہوگا یعنی ہولڈنگ پیریڈ کی بنیاد پر وصولی کی جائے گی۔

چھ سال سے زیادہ کے ہولڈنگ پیریڈ کے لیے شرح صفر اور تعمیرات پر 5 سال سے زیادہ کے ہولڈنگ پیریڈ پر گین ٹیکس کی شرح صفر قرار پائی تھی، فلیٹوں کے لیے یہ معیاد دو سال سے زیادہ تھی یکم جولائی 2024 کو یا اِس کے بعد غیر منقولہ املاک کی فروخت پر 15 فیصد کی شرح سے گین ٹیکس لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں