امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے مائیکل پولانسکی سے منگنی کرلی

پیرس: (دنیا نیوز) امریکا کی آئیکونک گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ، ٹیک انویسٹر مائیکل پولانسکی سے منگنی کرلی۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب لیڈی گاگا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ 2024 کے پیرس اولمپکس کے دوران فرانسیسی وزیراعظم گیبریل ایٹل سے پولانسکی کو اپنے منگیتر کے طور پر متعارف کروا رہی ہیں۔

گاگا اور پولانسکی کو سب سے پہلے 2020 میں لاس ویگاس میں نئے سال کی تقریب میں بوسہ لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا، کورونا وبا کے دوران یہ جوڑا گاگا کے گھر پر ایک ساتھ قرنطینہ میں رہتے ہوئے اور بھی قریب ہو گیا۔

13 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ دونوں نومبر 2021 سے شادی شدہ جوڑے کی طرح رہ رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں