بیڈ ویئرز کی برآمدات میں 4 فیصد کی نمو ریکارڈ

بیڈ ویئرز کی برآمدات  میں 4 فیصد کی نمو ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)بیڈ ویئرز کی برآمدات میں 4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024 میں بیڈ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو 2.803 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو 4 فیصد زیادہ ہے ۔

مالی سال 2023 میں بیڈویئرز کی برآمدات سے ملک کو 2.692 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا ۔ جون 2024 میں بیڈویئرز کی برآمدات سے ملک کو 234 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سا ل جون کے مقابلے میں 2فیصد کم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں