سیکیورٹی پیپرز کے قبل ازٹیکس منافع میں55 فیصداضافہ

سیکیورٹی پیپرز کے قبل ازٹیکس منافع میں55 فیصداضافہ

کراچی(بزنس ڈیسک)سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل)نے 30 جون ،2024ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران قبل از ٹیکس منافع میں 55 فیصد اضافے کے ساتھ 2,392 ملین روپے کا منافع حاصل کیا۔

یہ غیر معمولی مالی کارکردگی کمپنی کی مضبوط کاروباری حکمت عملی، آپریشنل کارکردگی اور مزید عمدگی کے عزم کا ثبوت ہے ۔سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈنے فروخت کے ذریعے 7,311 ملین روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے ۔کمپنی کا خالص منافع، 1489 ملین روپے بھی اس کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس سے کمپنی کی شاندار مالی کارکردگی اور ترقی کی رفتار ظاہر ہوتی ہے اور جس کے سبب مورخہ 30 جون 2024ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے 10 روپے فی حصص یعنی 100 فیصدکے منافع کی ادائیگی بھی ممکن ہوئی۔ یہ منافع 2.50 روپے فی حصص یعنی 25 فیصد کی شرح سے پہلے ہی ادا کیے گئے عبوری نقد منافع کے علاوہ ہے اور اس طرح یہ شرح مجموعی طور پر 12.50 روپے فی حصص یعنی 125 فیصد بنتی ہے۔ کمپنی کے چیئرمین آفتاب منظور نے کہا کہ ہمیں اپنی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت اور منافع کے حصول کی اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہے ،یہ ترقی میں اضافہ کرنے کی غرض سے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور اپنی مصنوعات کی رینج میں بھی مزید اضافے کیلئے ہماری انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں