بجلی بلز کی ادائیگی ،کراچی میں بھی10روزکا ریلیف دیا جائے ،کاٹی

بجلی بلز کی ادائیگی ،کراچی میں بھی10روزکا ریلیف دیا جائے ،کاٹی

کراچی (بزنس رپورٹر )کاٹی نے وزیراعظم سے ملک بھر کی طرح کراچی کے شہریوں اور صنعتکاروں کو بھی کے الیکٹرک بلز کی ادائیگی کیلئے دس روز کی مہلت دینے کی اپیل کردی ۔

چیئرمین کاٹی جوھر علی قندھاری نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے بجلی کے بلز کی ادائیگی کیلئے ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ملک کے تمام ڈسکوز شامل ہیں،مگر کے الیکٹرک کو بجلی بلوں کی ادائیگی میں دس دن کی اضافی مہلت نہیں دی گئی ہے جو حیران کن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں