اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 78ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 78ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی (آن لائن)کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں مالی سال 2025 میں نجکاری کے منصوبے کی منظوری ملنے کے امکان پرمندی کے بادل چھٹ گئے۔

 اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب آگیا اور مارکیٹ ایک بار پھر 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی۔مارکیٹ کے سرمائے میں 29ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ53.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں485.68پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 77740.31پوائنٹس سے بڑھ کر 78225.98پوائنٹس پر جا پہنچا،اسی طرح 185.54 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 25045.41پوائنٹس سے بڑھ کر 25230.94 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49361.75پوائنٹس سے بڑھ کر 49751.28 پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 29 ارب 11 کروڑ 13 لاکھ 18 ہزار 62 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 103 کھرب 44 ارب 22 کروڑ 78 لاکھ 21 ہزار 530 روپے سے بڑھ کر 103 کھرب 73 ارب 33 کروڑ 91 لاکھ 39 ہزار 592 روپے ہو گیا ۔اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو20ارب روپے مالیت کے 44کروڑ34لاکھ83ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو13ارب روپے مالیت کے 27 کروڑ 89 لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔ مارکیٹ میں گز شتہ روز مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،142میں کمی اور 61 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سنر جیکو پاک 6کروڑ69لاکھ ،دی آرگینک میٹ 1 کروڑ 86 لاکھ ،پاک الیکٹرون 1 کروڑ 73 لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ68لاکھ اور ورلڈ کال ٹیلی کام 1 کروڑ 65 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں